منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل، وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ وصل قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منفرد اور ممتاز محفل جشن منعقد ہوئی۔ ​​​​​​ منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور یوں امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ تھے۔ من القدس الی ظہور المہدیؑ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی محفل میں افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادیات، علماء کرام، بزرگوں، دانشوروں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

کابل میں امام زمان علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی محفل میلاد صرف جشن ولادت ہی نہیں، بلکہ دنیا میں انتظار اور ظہور امام مہدی علیہ السلام کیساتھ دنیا میں عادلانہ نظام کے قیام اور نفاذ کی آرزو اور اس راہ میں شیعہ سنی مقاومت کا مظہر تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منعقد ہونیوالی علیہ السلام کی

پڑھیں:

 امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن

راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے اصلِ ایمان، جانِ ایمان، روحِ ایمان اور امت کا حوالہ حضور نبی کریم  ؐ کی ذاتِ با برکات کے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے۔ کائنات کا سب سے زیادہ ادب کا مقام حضور نبی رحمت  ؐ  کا روضہِ مبارک ہے اور امتِ کا مضبوط اور قدیم عقیدہ  ہے ہمارے آقا و مولا  ؐ  حیاتِ حقیقی کیساتھ اس مقام پر رونق افروز ہیں۔عظیم ترین قرآنی تعلیمات کو مخلوقِ خدا تک پہنچانا، پڑھانا، یاد کروانا اور مخلوقِ خدا کی کردار سازی کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے اور اسی سلسلہ میں  بروز  منگل 22اپریل کو جو شمسی حوالے سے حضور نبی کریم  ؐ  کے ارفع و اعلی میلاد پاک کا یوم ہے، عید گاہ شریف میں نہایت عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی  ؐ  کا بعد از نمازِ  عشا انعقاد نہات عقیدت و محبت و احترام سے کیا جائے گا جس۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی،اتحاد بین المسلمین اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات و آبادکاری کے لئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا
  •  امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میں‌ہیں؟
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین