برازیل : فیکٹری میں آتشزدگی سے10افراد زخمی‘ 8کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
برازیل: فیکٹری میں آتش زدگی کے بعد ملازمین کو ہنگامی طور پر کھڑکیوں سے نکالا جارہا ہے
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت فیکٹری میں 20 سے زیادہ لوگ موجود تھے،جنہیں فائر فائٹرز نے برقت کارروائی کرتے ہوئے نکال لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیکٹری میں
پڑھیں:
مسافر کوچ اور کار کی ٹکر میں تین افراد جاں بحق
ستی42: خیبر پختونخوا میں سڑک کے حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے اور کم از کم نو زخمی ہو گئے.
ریسکیو حکام سے معلوم ہوا ہے کہ کوہاٹ آئل ڈپو کے قریب کار اور کوچ میں تصادم ہو گیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔
حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر کوہاٹ کوچ راولپنڈی سے کوہاٹ آرہی تھی۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
Waseem Azmet