Jasarat News:
2025-04-22@07:34:39 GMT

ملیرایکسپروے کی توسیع پر کام جاری ہے‘ میئرکراچی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو پورٹ تک توسیع دینے پر کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک چلنے سے شہر پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگا، ہیوی ٹریفک سے شہر میں ٹریفک جام ہوتی ہے اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے،ٹرک ہولڈنگ ایریا بنانے کے حق میں ہوں اور اس سلسلے میں کے ایم سی ہر طرح کا تعاون کرے گی،صرف ان ٹرکوں کو پورٹ میں جانے کی اجازت ہو جن کے کاغذات کلیئر ہوں اور ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ہوں،شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹرانسپورٹرز اور پورٹس کے ذمہ داران کے ایم سی سے مالی تعاون کریں،پورے شہر سے ہیوی ٹریفک گزرتی ہے لیکن کے ایم سی کو کوئی ریونیو نہیں ملتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ٹرمینلز اور پورٹ کے علاقے میں ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں چیئرمین ٹی ایم سی ماری پور ہمایوں محمد، پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی اور پورٹس کے ذمہ داران بھی موجود تھے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیٹی جیٹی پل کی تعمیر و مرمت 40سال کے بعد ہم نے کی ہے، کے پی ٹی فلائی اوور اور نیٹی جیٹی پل کے ایکسپنشن جوائنٹس اور مرمت کا کام کے ایم سی کرتی ہے،شہر کی بہتری کے لیے کے ایم سی، کے پی ٹی،پورٹس کے ذمہ داران اور ٹرانسپورٹرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور پورٹ کے ذمہ داران MUCTادا کریں تاکہ کیماڑی کے علاقے کی سڑکوں کو بہتر کیا جاسکے،پیپلز پارٹی عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنا چاہتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ذمہ داران کے ایم سی اور پورٹ

پڑھیں:

کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔

پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔

دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان
  • ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم