بریک اپ سے پریشان نوجوانوں کو عاطف اسلم کا حیران کن مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔
عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔
عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا چھ سال کا رشتہ تھا۔ آج وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں اور اپنے مضبوط خاندانی رشتوں کے ساتھ ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔
عاطف اسلم کی یہ نصیحت محبت میں ناکامی کے شکار افراد کے لیے ایک نیا حوصلہ ثابت ہو سکتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔
غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی۔
مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف کے سوال کے جواب میں غنیٰ علی نے یہ بھی کہا کہ اگر بہتر نتائج درکار ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دینا وزن کم کرنے کیلئے ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔