عمران خان ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم کیلئے مقابلہ کررہے ہیں، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہمارا ریونیو 55 فیصد بڑھ گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر محکمے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہی کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان ویسی ترقی نہیں کرسکا جس طرح کی بنیاد رکھی گئی تھی، وہی قومیں اور ملک آگے بڑھتے ہیں جو انسانی حقوق کا خیال رکھتے ہیں، کامیاب وہی ہوتا ہے جو کسی اور کی کامیابی پر خوش ہو۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملا تو ان سے بات چیت کے دوران میں نے ان سے کہا 2 چیزیں بیماری ہیں جن کو کوئی بیماری سمجھتا ہی نہیں، عدم تحفظ اور حسد کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے اندر تباہ ہو رہےہوتے ہیں علاج نہیں کراتے، کوئی کامیاب ہو رہا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق ہمارا ریونیو 55 فیصد بڑھ گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر محکمے کی بہتری کیلئے کام کریں گے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی کیلئے مقابلہ علی امین
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند
وکیل بانی پی ٹی آئی سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز شریف کے دائر دعوی پر سماعت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہو گئے، عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین چوٹیا نے وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح کی، وزیر اعظم شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں جرح سے پہلے حلف لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو کہوں گا، سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دعوا دائر نہیں ہوا، یہ میرا پاس لکھا ہے کہ دعوی ڈسٹرکٹ جج کے پاس دائر ہوا ہے۔
وکیل شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی طے ہوچکا ہے، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جرح کرنا میرا حق ہے، آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے دعوے میں کسی میڈیا ہاؤس کو فریق نہیں بنایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ بات درست ہے، وکیل شہباز شریف نے کہا کہ کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ پر دس ملین کا الزام آمنے سامنے نہیں لگایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ بیہودہ الزام بار بار ٹی وی پر دہرایا گیا۔
دوران سماعت وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا میں پنجابی میں سوال کرسکتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ بڑے شوق سے کریں۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جن ٹی وی پروگرامز میں آپ پر الزام عائد کیے گئے وہ اسلام آباد سے آن ائیر ہوئے تھے، شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے کہ پروگرام کہاں سے آن ایئر ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جرح کے دوران بجلی بند ہوگئی بجلی بند ہونے سے وزیراعظم شہباز کے دعوے پر جرح رک گئی۔
عدالت نے سماعت کچھ دیر ملتوی کردی۔