انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں افغانستان کو 144 رنز سے شکست ہوگئی۔

لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان ٹیم کو آؤٹ کلاس شکست دے دی۔

پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ اچھی بولنگ کی۔

پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کےلیے 315 رنز کا ہدف دیا، اننگز کی خاص بات حسین طلعت، محسن ریاض اور عرفان خان کی نصف سنچریاں تھیں۔

تینوں کھلاڑیوں نے افغان بولرز کے سامنے بالترتیب 70، 61 اور 57 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 38 اعشاریہ 4 اوورز میں 170 رنز تک محدود رہی۔

افغانستان ٹیم کل صبح لاہور سے کراچی کےلیے روانہ ہوگی، جہاں وہ اپنا اگلا گروپ میچ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میچ میں

پڑھیں:

35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی

بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر، کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔ تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات سمیت گیمز میں شریک 24 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی۔

بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائداعظم ٹرافی پیش کی۔ دوسری پوزیشن پر واجد علی ٹرافی واپڈا نے بلاول بھٹو زرداری سے وصول کی۔ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی وصول کی۔ اگلے میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے پرچم دیا۔ مہمان خصوصی عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی
  • انتہا پسندانہ نظریات اور تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کےلیے مکمل تیار ہیں، فیلڈ مارشل
  • پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیت لی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
  • منظم جرائم ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،جسٹس گل حسن
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کےلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی
  • ورلڈ بینک نے 2025 کےلیے چین کی معاشی ترقی کی توقعات بڑھا دیں