پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پر مبنی نیوز کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بات کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پر مبنی نیوز کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بات کرنے کا بھرپور موقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کو ڈسٹرب کرتے ہیں، اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں، یہ اسمبلی میں آتے ہیں تو ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیتے ہیں۔
کنوینئر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی نہیں صرف ان کی بات سنی جائے، یہ عوامی ایشو پر بات کرنے کے بجائے صرف بانی پی ٹی آئی کی بات کرتے ہیں۔
بلال اظہر کیانی کا مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں، شیر افضل مروت کو ایوان میں بولنے کا موقع ملا تو اپنے ہی ساتھیوں پر تنقید کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی کہ پی ٹی آئی ایوان میں پی ٹی ا ئی بات کرنے بات نہیں میں بات کی بات
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔