محمود خان اچکزئی نے اہم اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے اہم اعلان کر دیا ۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے بے ایمانی کی۔ اسمبلی میں بیرسٹر گوہر جیسے شریف آدمی کو بولنے کا موقع نہیں دیا اور شیر افضل مروت کو بات کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ اپنی پارٹی کے خلاف بولیں گے۔
"جنگ " کے مطابق محمود خان اچکزئی نےکہا کہ ہم بچے نہیں، بڑے کھلاڑی ہیں، گندی مچھلی کو گدلے پانی میں بھی پہچان لیتے ہیں۔
بابر اعظم چلے نہ سعود شکیل نہ فخر زمان۔۔۔ گرین شرٹس نے2اوورز میں 2چانس گنوائے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے
پڑھیں:
مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو توڑ دیے
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔