تندور استعمال کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بھارت میں تندور استعمال کرنے والے ریسٹورنٹ، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو بھی نوٹس کرکے کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی ایم سی نے جو نوٹس جاری کئے ہیں، ان کے مطابق ریسٹورنٹ میں 8 جولائی تک تندور، کوئلہ اور لکڑی وغیرہ پر کھانا بنانا بند کرکے ایل پی جی، سی این جی، پی این جی یا پھر الیکٹرک چولہوں پر کھانا بنانا شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک اس حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نے فضائی آلودگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مفاد عامہ کی عرضداشت پر سماعت شروع کی ہے جس پر سماعت کے دوران 9 جنوری کو چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ نے حکم جاری کیا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ بی ایم سی کی حدود میں جو بھی لوگ کوئلہ، لکڑی یا فضائی آلودگی پیدا کرنے والے دیگر کسی ایندھن کا استعمال کرتے ہیں، انہیں ان کا استعمال ترک کرکے ایل پی جی، سی این جی، پی این جی یا الیکٹرک چولہوں کا استعمال شروع کردینا چاہئے۔
اس حکم کی بنیاد پر ’جی ساؤتھ‘ وارڈ کے میڈیکل افسر نے اس وارڈ میں واقع تمام ریسٹورنٹ، ہوٹلوں، کھلی جگہ میں کھانا بنانے والوں، ڈھابوں، روٹی بنانے والوں اور تندور استعمال کرنے والوں کو10 فروری سے نوٹس جاری کرنا شروع کردیا ہے۔بی ایم سی کے مطابق بیکری، ریسٹورنٹ اور فضائی آلودگی پیدا کرنے والے سب اداروں پرہائی کورٹ کا حکم لاگو ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: استعمال کرنے کا استعمال کے مطابق
پڑھیں:
بہاولپور: ریسٹورنٹ، بیکری، بیوریجز پلانٹ پر جرمانے
— فائل فوٹوبہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹ، بیکری اور بیوریجز پلانٹ پر جرمانے عائد کر دیے گئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران...
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے دبئی چوک، غلہ منڈی روڈ اور حسینی چوک کے علاقوں میں کارروائی کی۔
اس موقع پر اتھارٹی نے چائینیز نمک، زائد المیعاد چکن اور فنگس زدہ سبزیاں تلف کر دیں۔