ایم ڈی کیٹ کے پیپر لیک کرنے میں کنٹرولر امتحانات سمیت کئی افراد ملوث نکلے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:
22 ستمبر 2024 کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کے پیپر لیک کیس میں کنٹرولر امتحانات فواد شیخ سمیت کئی افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، شکایت گزار بلاول ملاح کی درخواست پر 18 اکتوبر 2024 کو انکوائری درج کی گئی، جس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کنٹرولر امتحانات سمیت دیگر افراد کی شمولیت ثابت ہوئی۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیپر شیئر کیا گیا۔ فارنزک رپورٹ میں مالی لین دین کے ثبوت بھی سامنے آئے، جس میں وٹس ایپ چیٹس، وائس نوٹس اور سی ڈی آر تجزیے نے مزید شواہد فراہم کیے۔
رپورٹ کے مطابق، کنٹرولر امتحانات فؤاد شیخ نے سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل درآمد نہیں کرایا، جس سے پیپر لیک ہونے میں مدد ملی۔ منتھرعلی اور محمد فاروق کی غفلت کے باعث موبائل فونز کا غیر مجاز استعمال جاری رہا، جس کے نتیجے میں پرنٹنگ کے دوران پیپر افشا ہوگیا۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے لاکھوں روپے کے عوض پیپر فروخت کیے، جس سے امتحانی شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ گواہوں کے بیانات اور ضبط شدہ موبائل فونز کی فارنزک رپورٹ ابھی زیرِ تکمیل ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمہ PECA 2016 اور PPC کی مختلف دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔اس اسکینڈل نے ہزاروں میرٹ پر آنے والے طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے سخت اصلاحات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنٹرولر امتحانات
پڑھیں:
اسموگ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل، ڈائیٹ سمیت چند آسان گھریلو تدابیر
اسموگ ہر سال کا مسئلہ ہے تاہم اس دوران چند نہایت آسان تدابیر اپنا کر ہم اس ے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل مع سے بچ سکتے ہیں۔
سب سے پہلی تو یہ تدابیر اپنائیں کہ پورا دن تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں اور زیادہ بہتر ہے کہ پانی کا درجہ حرارت نارمل ہو۔ مزید برآں گرم مشروبات زیادہ لیں تو یہ اور بھی اچھا ہوگا۔
اسی طرح گھر سے باہر ناشتہ کیے بغیر نہ نکلیں۔ کیونکہ جب ہم ناشتہ کرتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام تیزی سے بوسٹ کرجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ 7 سے 8 گھنٹے بھوکے نہ رہیں۔
اسی طرح جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر نکلیں اور اگر دفتر جارہے ہوں تو دفتر پہنچتے ہی وضو کرلیں تاکہ ناک اور گلے سے اسموگ کے اثرات صاف ہوجائیں۔ ایسے ہی جب گھر واپس جائیں تو پہلے پہلے نہالیں اور اسٹیم لیں۔
جب رات کو آپ سونے کیلئے لیٹیں تو سونے سے پہلے ٹھنڈا جوس، پانی یا دودھ نہ لیں۔ کوئی بھی مشروب ہو، کوشش کریں گرم ہو۔ دن کو سونے سے پہلے اور رات کو سونے سے پہلے کوئی نہ کوئی اپنی پسند کا مشروب لیں بھلے تھوڑی مقدار میں۔