نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا شاندار آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ترقیاتی کام کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے،شہری چند منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں کررہے ہیںاور اپنا قیمتی وقت ٹریفک جام میں پھنس کرگزرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات، میئر کراچی ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرزجماعت اسلامی کے9ٹاؤنز چیئر مینوں کے کاموں روکاوٹیں ڈال رہے ہے اس کے باوجود ہمارے ٹاؤنز چیئرمین کراچی کے رونوقوں کا بحال کر نے میں مصروف ہیں اور اپنے دائرے اختیار سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔
سید وجیہ الحسن کاکہنا تھا کہ ایسی نمائشوں کا انعقاد نہ صرف شہر کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے بلکہ لوگوں کو قدرتی حسن سے قریب لانے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے اور مصروف شہر میں اس طرح کی سرگرمیاں عوام کے لیے ایک خوشگوار تفریح فراہم کرتی ہیں۔
چیئرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نے کہا کہ فتح پارک میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں 40اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں،پھولوں کی نمائش عوام کو ہریالی کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، یہ نمائش تین دن جاری رہے گی،نمائش میں کراچی کے شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں ۔پھولوں کی اس نمائش میںشرکت کرنےوالوں کا داخلہ مفت ہوگا ،انہوں نے کہاکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو ایک بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
اس موقعے پر نارتھ ناظم ٹاؤن کے وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش کے ذریعے ہم لوگوں کو باغبانی اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔یہ نمائش تین روز تک جاری رہے گی، جس میں شہری نہ صرف ہزاروں خوبصورت اور خوشبودار پھولوں کو قریب سے دیکھ سکیں گے بلکہ باغبانی سے متعلق ماہرین سے قیمتی مشورے بھی حاصل کر سکیں گے۔ نمائش کے دوران فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے خصوصی سیلفی اسپاٹس بھی بنائے گئے ہیں، جہاں شہری یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فتح باغ میں ہونے والی یہ پھولوں کی نمائش شہریوں کے لیے ایک منفرد اور خوشگوار تفریح فراہم کر رہی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال بھی اس کا انعقاد کیا جائے گا۔
فتح باغ میں منعقدہ اس نمائش میں 25 ہزار سے زائد پھولوں کو مختلف ترتیب اور ڈیزائن میں سجایا گیا ہے، جن میں کئی نایاب اور غیر ملکی اقسام بھی شامل ہیں۔ شائقین کو گلاب، چمبیلی، گیندا، سورج مکھی، ٹیولپ، آرکڈ، لیلی اور دیگر کئی خوبصورت پھول دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین باغبانی کی جانب سے شہریوں کو باغبانی کے جدید طریقے اور پودوں کی دیکھ بھال کے متعلق مفید مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔
نمائش کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلکش پھولوں کی نمائش کو سراہا ہے۔ بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد نے رنگ برنگے پھولوں میں گہری دلچسپی لی۔ نمائش میں شریک شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں بلکہ ہمیں ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نارتھ ناظم ا باد پھولوں کی نمائش نمائش کے فراہم کر رہے ہیں کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو زیادہ قیمتی ہے
بیجنگ :”ہمیں یقین ہے کہ توسیع شدہ اوپننگ اپ پالیسی کے مسلسل نفاذ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ، چین کی معیشت مستحکم اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھے گی، اور ہمیں چینی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد ہے.” پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو میں فرانسیسی گروپ ایل وی ایم ایچ کے تحت پرتعیش ٹریول ریٹیلر ڈی ایف ایس چائنا کی سربراہ لیو شنگ شو کے الفاظ ۔ایک ایسے وقت میں جب تجارتی تحفظ پسندی عروج پر ہے اور امریکہ معاشی عالمگیریت پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے ، صارفین کی یہ شاندار ایکسپو اور بھی اہمیت کی حامل ہے۔ چھ دنوں میں ،اس ایکسپو کی جانب ے دنیا بھر کے 71 ممالک اور خطوں سے 1767 کمپنیاں اور 4209 برانڈز راغب ہوئے اور سائٹ تعاون کی رقم 92 بلین یوآن تک پہنچی جو چینی مارکیٹ کی کشش کو ظاہر کرتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 48.8 ٹریلین یوآن تک پہنچی ہے ، جو سال بہ سال 3.5 فیصد کا اضافہ ہے۔چین مسلسل دس سالوں سے اجناس کی کھپت کی دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ اور سب سے بڑی آن لائن خوردہ مارکیٹ رہا ہے.اس کے ساتھ ساتھ چین نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کو تیز کر رہا ہے اور صارفین کی مارکیٹ کی تجدید اور اپ گریڈنگ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، کنزیومر ایکسپو چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقد ہوئی جہاں فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر ہو رہی ہے۔ جب کنزیومر ایکسپو اور فری ٹریڈ پورٹ کا پالیسی اثر لاگو ہوتا ہے تو زیادہ نمائش کنندگان ہائی نان میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔اس وقت کینٹن میلہ بھی جاری ہے اور بین الاقوامی نمائشیں جیسے سپلائی چین ایکسپو، سروس ٹریڈ فیئر اور انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گی. چین اپنے عملی اقدامات کے ذریعے اپنے وعدوں کو پورا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی دنیا کے لئے چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوں گے سو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے یہ واضح ہے کہ مواقع اور مستقبل کہاں ہے ۔
Post Views: 5