اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) اربوں ڈالرز کا نیلم جہلم ڈیم 3 سال بعد بھِی ٹھیک نہ ہو سکا، ڈیم کی بندش سے 3 سالوں میں ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ ہوئی، قومی خزانے کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالرز سے بننے والا نیلم جہلم پن بجلی ڈیم تاحال غیر فعال ہے۔ 3 سال بعد بھی ڈیم کا فالٹ دور نہ ہو سکا، وزارت آبی امور معلومات چھپانے لگی، 969 میگاواٹ کا منصوبہ تین سال میں ایک یونٹ بھی پیدا نہ کر سکا، ڈیم بندش سے قومی خزانہ کو یومیہ 27 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
سال 2022 میں ڈیم کی ٹنل میں فالٹ پیدا ہوا، پی ڈی ایم حکومت کے نوٹس پر فالٹ ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا، ڈیم کو آزمائشی بنیاد پر چلایا گیا مگر پھر بجلی پیداوار روک دی گئی۔(جاری ہے)
نیلم جہلم پن بجلی ڈیم کے نام پر صارفین سے بلوں میں سر چارچ بھی وصول کیا جاتا رہا ہے، ڈیم کی غیر فعالیت، نقصان، تعمیراتی شرائط، ناقص پلاننگ پر احتسابی عمل کے سوالات پر وزارت خاموش ہے۔ وزارت آبی وسائل حکام نے جواب دینے سے انکار کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ پر صرف وفاقی وزیر ہی کچھ بتا سکتے ہیں، وہ ملک سے باہر ہیں جب آئیں گے تو بات ہو جائے گی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
فائل فوٹوچیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا، عالیہ حمزہ کے خلاف تھانا ایئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔