Express News:
2025-04-22@09:45:14 GMT

کراچی میں موسم گرم ہونے لگا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

کراچی:

شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں مزید 1.8ڈگری بڑھ گیا،جمعے کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، ہفتے اور اتوار کو دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔

شہرمیں جمعے کودومختلف موسم ریکارڈ ہوئے، جس کے دوران صبح کے وقت قدرے خنک موسم ریکارڈ ہوا، تاہم دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں چلنے اورتیزدھوپ کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی اورگرمی کا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 1.

8ڈگری اضافے سے 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ ہوامیں نمی کا تناسب بھی گذشتہ روزکے مقابلے میں 10فیصد اضافے سے40 فیصد ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ کے مٹھی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روزکے دوران دن کے وقت تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آج اورکل شہر کی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔

شہرمیں کئی روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی اورمغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریکارڈ ہوا

پڑھیں:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد:

ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی لہر کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ 22 تا 27 کے دوران ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،  بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کراچی کا پارہ چڑھ گیا 
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ