سی ای سی اجلاس؛ ڈسکوزکے حصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔
حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد اہم منصوبوں کیلیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے، وزارت خزانہ کے تحت 19.
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ یہ فنڈز اب متعلقہ وزارتوں،ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں گے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلیے5.36 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔
اس میں سندھ کیلیے4.25 ارب روپے،خیبرپختونخوا کیلیے1.11ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا کیلیے 1.914 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ فنڈز فاٹامیں بےگھر افراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔
خیبرپختونخوا میں 43 سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹرزکاانتظامی عمل مکمل کیاجائے گا، یہ فنڈز اقتصادی امورڈویژن نے جمع کرائے تھے،انہیں وزارت داخلہ کےتحت منتقل کیا گیا، اس سےحکومت پرکوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وزارت قومی صحت خدمات کیلیے50 کروڑروپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے، اس کامقصد جان بچانے والی ادویات اور ویکسین کی خریداری ہے، وزارت صحت کوایک مستقل مالیاتی حل تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی، صدر مملکت سیکریٹریٹ کے لیے 8 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اس کا مقصد پرانی سرکاری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کرنا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس رقم سے2منی بسیں اور3ہائی ایس وینزخریدی جائیں گی، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کےقیام کیلیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، کاروباری قواعد وضوابط کو آسان بنانے،غیرضروری قوانین کےخاتمےمیں مددملےگی کاروبارکیلیےایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیاجاسکےگا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری دی اعلامیہ میں کہا گیا ہے دی گئی ہے ارب روپے یہ فنڈز کے تحت
پڑھیں:
2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
اسلام آباد:ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222 ہزار ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کی آمدنی کا تخمینہ 19111 ہزار ارب روپے ہے جس میں ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 15270 ارب، نان ٹیکس آمدنی کا 3841 ہزارارب روپے لگایا گیا ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8780 ارب روپے منتقل ہونے کے بعد وفاق کی خالص آمدنی10331 ارب رہ جائیگی۔
مزید پڑھیں: حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ عید الاضحیٰ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ
وفاقی اخراجات کا تخمینہ17553ہزار ارب روپے ہے، اس میں 8106 ارب روپے سود کی ادائیگی کیلیے ہیں جس کے بعد وفاق کے پاس دیگر اخراجات کیلئے2225 ہزار ارب روپے بچیں گے۔
ان میں دفاع، پنشن، تنخواہیں، ترقیاتی پروگرام ، سبسڈیز، گرانٹس ودیگر خرچے شامل ہیں، انہیں پورا کرنے کیلیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے ۔