بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کے حوالےکرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیےنصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بارودی مواد کی نشاندہی کے لیےجدید مشینیں برطانیہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نےحاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنانا تھا۔
مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کےلیےحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریلوے پولیس اہلکاروں کیلیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف
اسلام آباد:ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے 20 دن کا یومیہ فکس الاونس لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو 482 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریلوے پولیس اہلکاروں کے لیے یومیہ فکس الاونس لگانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر بحث آیا۔
آڈٹ بریف میں بتایا گیا کہ یومیہ فکس الاونس کی منظوری فنانس ڈویژن سے نہیں لی گئی تھی۔
سیکریٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے لیے یومیہ الاونس کا تصور صوبوں میں ہوتا ہے، ریلوے پولیس کے یومیہ الاونس کا عمل درست نہیں اپنایا گیا۔
وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ الاونس فکس کر کے تنخواہ کا حصہ بنانا غلط ہے، منظوری کے بغیر یومیہ الاونس فکس کرنے کی پریکٹس درست نہیں۔
رکن کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا کہ ریلوے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں باقی فورسز سے کم ہیں، غریب پولیس اہلکاروں سے رقم واپس لینا ظلم ہوگا۔
ریلوے پولیس حکام نے کہا کہ ریلوے پولیس سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنتی ہے، ریلوے ہولیس اہلکاروں کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ وفاقی کابینہ ریلوے پولیس اہلکاروں کے الاونس کو ریگولرائز کر سکتی ہے۔
چیئرمین پی اے سی جنید اکبر خان نے کہا کہ پہلے رقم ریگولرائز کرا لیں بعد میں آڈٹ پیرا سیٹل کر دیں گے۔ سید حسنین طارق نے کہا کہ پی اے سی کی جانب سے وزارت خزانہ کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کر دیں۔