Daily Ausaf:
2025-04-22@07:32:31 GMT

راکھی ساونت پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش مند

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

ممبئی(شوبز ڈیسک)متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے شادی کے لیے نئی شرط اور خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت حال ہی میں ’دی 21 ایم ایم شو‘ میں نظر آئیں جس میں انہوں نے پاکستان آنے اور اپنی شادی سے متعلق بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے لاہور آئی تھیں جہاں انہیں بہت مزہ آیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں ’آئٹم سانگ‘ کی بنیاد رکھنے والی میں ہی ہوں۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے والد نہیں ہیں، بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ایک پولیس والے سے شادی کروں۔

انہوں نے بھارت سے ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر میں پاکستان میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں برائی ہی کیا ہے۔‘

بولی وڈ اداکارہ کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ پاکستانی لڑکوں نے ان کا دل توڑ دیا۔

انہوں نے پاکستانی ماڈل دودی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے آپ نے مجھے شادی کی آفر کی بعد میں یوٹرن لے لیا۔‘

ان کے مطابق پاکستانی ماڈل شادی کا جوڑا اور انگوٹھی لے کر دبئی جانے والے ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ دودی خان نے انہیں بتایا کہ وہ بےحد امیر ہیں۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی مفتی سے شادی کی خواہش مند تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو مجھے قوی صاحب بھی پسند ہیں، تاہم ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہے۔

انہوں نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’قوی صاحب، آپ اچھے ہیں لیکن اگر وزن کم کرلیں تو زیادہ اچھا ہوجائے گا۔‘

راکھی ساونت نے شادی کے لیے نئی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’پاکستانی پولیس اہلکار بہت ہینڈسم لگتے ہیں۔‘

ان کا پولیس والوں مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کے لیے تیار ہے۔‘

ساتھ ہی اداکارہ نے شرط رکھتے ہوئے کہا کہ جو آدمی ان کا سارا قرض چکائے گا، انہیں عزت دے گا وہ اس سے شادی کریں گی۔
مزیدپڑھیں:ملک میں گندم نایاب ہونے والی ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: راکھی ساونت کہنا تھا کہ ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کا کہنا کے لیے

پڑھیں:

ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی