ویلنٹائن ڈے محبت کے اظہار سے منسوب ہے لیکن امریکا میں چڑیا گھروں اور پرندوں کی پرورش کرنے والے اداروں نے اسے بے وفا محبوب کی یاد سے جوڑ کر عطیات جمع کرنے کے لیے انوکھا آئیڈیا پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ کچھ یوں ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اگر کسی کو اپنی سابق محبت کی یاد ستاتی ہو تو وہ چڑیا گھر کو ایک مقررہ رقم عطیہ کرکے چوہوں اور کاکروچوں کو اپنے سابق محبوب یا محبوبہ کا نام دے سکتے ہیں جنہیں بعد میں بڑے جانوروں کو کھلا دیا جائے گا۔ امریکا میں یہ آئیڈیا ویلنٹائن ڈے پر ٹرینڈ کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

امریکی ریاست منی سوٹا کے ایک چڑیا گھر نے کیڑے مکوڑوں کو اپنے دوست یا دشمن میں سےکسی کا نام دے کر عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے اور دنیا بھر سے درجنوں افراد نے چندہ دے کر اپنی مرضی کے نام رکھوائے۔

’اتنی آسانی سے تھوڑی چھوڑوں گی‘

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ٹیری اسکاٹ بتاتی ہیں کہ طلاق کے بعد وہ بھی اپنا دل ہلکا کرنا چاہتی تھیں جس کے لیے انہیں لوگوں نے یہ مشورہ دیا کہ وہ کسی کیڑے مکوڑے کو اپنے سابق شوہر کا نام دے کر اس مہم کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: ویلنٹائن ڈے کو ہم اپنی اقدار کے مطابق کیسے منا سکتے ہیں؟

لیکن ٹیری اسکاٹ کا کہنا ہے یہ ان کے سابق شوہر کو جھٹکا دینے کے لیے کافی نہیں تھا۔ انہیں انٹرنیٹ پر تلاش کرتے ہوئے الاسکا کے ’برڈ ٹریٹمنٹ اینڈ لرننگ‘ سینٹر کا علم ہوا جہاں دل جلوں کی خاطر ’لو ہرٹس‘ کے نام سے عطیات دینے کا ایسا آپشن موجود تھا۔

’اب سکون ملا‘

ٹیری اسکاٹ نے لو ہرٹس مہم میں 100 ڈالر عطیہ کرکے ایک مردہ منجمد چوہے کو اپنے سابق شوہر کا نام دیا جو اس ادارے میں موجود پرندے کی خوراک بنا۔

طلاق کی پہلی سالگرہ منانے والی ٹیری اسکاٹ اس عطیے کو اپنے لیے تحفہ سمجھتی ہیں۔

خاتون کہتی ہیں کہ تعلق شروع ہوتا ہے تو آپ کبھی یہ نہیں سوچتے کہ وہ ختم بھی ہوسکتا ہے لیکن جب ایسا ہوجاتا ہے تو اس سے بہت تکلیف پہنچتی ہے اس لیے میں ںے سوچا کہ اپنے لیے کچھ خاص کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا

لو ہرٹس نے جب چڑیا گھر میں ایک اُلو کو ان کاعطیہ کیا گیا چوہا کھاتے ہوئے دکھایا تو وہ بے ساختہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کہا کہ یہ کسی کے لیے کچھ کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔

شکستہ دل افراد کی بہتات، چوہے کم پڑگئے

الاسکا کے اس سینٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لارا ایٹوڈ کا کہنا ہے کہ اس مہم سے جمع ہونے والی رقم تنخواہوں کی ادائیگی اور پرندوں کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔ یہ سینٹر ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جس نے گزشتہ برس 580 پرندوں کی جان بچائی تھی۔

بدھ کو یہ مہم ختم ہوئی تو سینٹر نے 18 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کرلیے تھے۔ لارا نے بتایا کہ آخری دن 130 چوہے فروخت ہوئے اور چوہے کم پڑ گئے تو انہیں مزید کا انتظام کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: بیلا حدید کی ویلنٹائن ڈے پوسٹ کو 18 لاکھ لائیکس کیوں ملے؟

لارا کا کہنا تھا کہ لوگ کئی مرتبہ کوئی تعلق ٹوٹنے سے شدید دل برداشتہ ہوجاتے ہیں اور ہم انہیں اپنا دل ہلکا کرنے کا ایک موقع فراہم کر رہے ہیں۔

ڈونر بے وفا کے ہم نام چوہے کا حشر ویڈیو پر دکھ سکے گا

سینٹر میں رکھے گئے سفید بڑے اُلو یا ایک زخمی باز جیسے پرندوں کو دیے گئے چوہوں کی ویڈیوز ڈونرز کو ای میل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی خراب کرنے کا ماہر چوہا کن گاڑیوں کو نشانہ بناتا ہے؟

اس ویڈیو میں وہ ان پرندوں کو اپنی سابق محبت کے ’ہم نام‘ مردہ چوہے کھاتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

سستے آپشن بھی موجود

جو لوگ اپنا دل ہلکا کرنے کے لیے 100 ڈالر دے کر جیب ہلکی نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے سستے آپشن بھی موجود ہیں اور10 ڈالر ادا کرکے کیڑے مکوڑوں اور کاکروچوں کو اپنے ’ایکس‘ یعنی سابق محبوب کا نام دے سکتے ہیں جو دیگر جانوروں کی خوراک بن جائیں گے۔

طریقہ عجیب لیکن چڑیا گھر کے جانوروں کی موج ہوگئی

محبت کے دن بے وفاؤں کو یاد کرنے کا یہ طریقہ کسی کو بھائے یا نہ بھائے امریکا میں بہرحال اس سے کئی چڑیا گھروں اور مختلف سینٹرز میں رکھے پرندوں اور جانوروں کی موج ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بے وفا محبوب بے وفا محبوب اور چوہا ویلنٹائن ڈے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بے وفا محبوب ویلنٹائن ڈے بے وفا محبوب ویلنٹائن ڈے ٹیری اسکاٹ کا نام دے چڑیا گھر کرنے کا کو اپنے کے لیے

پڑھیں:

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت

امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، امریکہ کی جانب سے دیگر ممالک کو چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو محدود کرنے کے لئے محصولات کے استعمال پر مجبور کرنے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ” مساوی محصولات” کے جھنڈے تلے اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، اور ساتھ ہی تمام فریقوں کو امریکہ کے ساتھ ان محصولات پر بات چیت شروع کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

” مساوی محصولات” کی آڑ میں یہ معاشی اور تجارتی شعبوں میں تسلط پسندانہ سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کا عمل ہے۔چین تمام فرقوں کا امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا احترام کرتا ہے، لیکن چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی فریق کے معاہدے تک پہنچنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے حملے سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہے۔ ایک بار جب بین الاقوامی تجارت میں “جنگل کا قانون” رائج ہو گیا تو تمام ممالک اس کا شکار ہوں گے.

چین تمام فریقوں کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، یکطرفہ غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنے، اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، سردار عبدالرحیم
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق
  • ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
  • کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
  • پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان