ڈیوٹی کے بعدسرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والوں کی شامت آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ہائی کورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری افسران کو ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند،چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے بعد سرکاری گاڑیوں سرکاری افسران کہ سرکاری گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
—فائل فوٹوپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضائی ای چالان کا آغاز کر دیا گیا، کراچی میں ڈرونز کے ذریعے 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔
ملکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرون سرویلنس کے ذریعے ای چالان کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اب ڈرونز کے ذریعے ای چالان ہوں گے۔
ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم کے ڈرونز نے صدر کے مختلف علاقوں میں خفیہ گشت کیا، غلط پارکنگ کرنے پر 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے کیے گئے۔
کراچی ٹریفک پولیس اب ای چالان جاری کرنے کے لیے روبوٹس تعینات کرے گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ غلط پارکنگ کرنے پر ڈرونز کے ذریعے ای چالان کا آغاز کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ غلط پارکنگ پر صدر زیب النسا اسٹریٹ پر دونوں گاڑیوں کے فیس لیس ٹکٹ جاری کیے، دونوں گاڑی کے مالکان کو 10، 10 ہزار کے ای چالان جاری کیے گئے۔
پیر محمد شاہ نے کہا کہ ای چالان شام کے پیک ٹائم میں کیے گئے، خصوصی ٹیم ڈرون کے ذریعے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کرے گی، جان بوجھ کر غلط پارکنگ کرنے والوں کو فوری ای چالان جاری ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتداً صدر موبائل مارکیٹ سے عبداللّٰہ ہارون روڈ تک ڈرون سے کور کیا جارہا ہے، صدر کی اہم سڑکوں پر ڈرون کے ذریعے نظر رکھی جائے گی اور پھر اس کا دائرہ کار پورے کراچی میں پھیلایا جائے گا۔