تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) لاہور میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
(جاری ہے)
دوران چیکنگ 2منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1کلو 320گرام سے زائد چرس، 400گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
کراچی:رکشہ ایسوسی ایشن نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر رکشوں کی پابندی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج میں رکشہ مالکان کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پریس کلب سے گزرنے والی سڑک پر رکشے کھڑے کرکے بند کر دی۔
احتجاج کے باعث پریس کلب اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی روزانہ کی روزی روٹی رکشوں پر پابندی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں تاکہ ان کا کاروبار دوبارہ معمول پر آئے۔