Islam Times:
2025-04-22@14:16:39 GMT

جنگل کا قانون اپنا کر امریکہ قانونی زوال کی جانب گامزن

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

جنگل کا قانون اپنا کر امریکہ قانونی زوال کی جانب گامزن

اسلام ٹائمز: آئی سی سی کے علاوہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جنوبی افریقہ کی مدعیت میں صیہونی حکمرانوں کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ یہ مقدمہ 1948ء میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ نسل کشی کنونشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں بھی اب تک عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم کے خلاف تین فیصلے جاری کر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں صیہونی حکمرانوں کو غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا ایک مقصد عالمی عدالت انصاف اور اس کے پندرہ ججوں پر دباو ڈالنا ہے۔ لیکن ماضی کے تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دباو بے سود ثابت ہو گا اور یہ اقدامات صرف امریکہ کے قانونی زوال میں مزید شدت کا باعث بنیں گے۔ تحریر: ڈاکٹر احمد کاظمی
 
امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکہ میں موجودگی کے وقت بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے خلاف پابندیوں پر مشتمل صدارتی آرڈیننس جاری کر دینے جیسے اقدام سے ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی اداروں کے خلاف امریکہ کی محاذ آرائی کھل کر سامنے آئی ہے۔ یاد رہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے نومبر 2024ء میں غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب ثابت ہو جانے کے بعد صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یوآو گالانت پر فرد جرم عائد کر کے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بین الاقوامی قانونی ادارے کو ہی سیاسی دشمنی کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر کا یہ سیاسی اقدام پانچ مختلف پہلووں سے قابل غور ہے:
 
1)۔ امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت، اس کے اٹارنی اور ججوں کے خلاف یہ دوسرا دھمکی آمیز اور پابندیوں پر مبنی اقدام ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف ایسا ہی اقدام اس وقت انجام دیا تھا جب اس نے افغانستان پر فوجی قبضے کے دوران امریکی فوجیوں کے جنگی جرائم کی جانچ پرکھ انجام دی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام اپنے قانونی، اخلاقی اور عمومی پہلووں سے ہٹ کر امریکہ کے "قانونی زوال" کا مظہر ہے جو اس کے "سیاسی زوال" کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ دنیا کے 79 ممالک جن میں امریکہ کے اتحادی ممالک بھی شامل ہیں، نے امریکی صدر کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدام قانون کی بین الاقوامی حاکمیت کو کمزور کرنے اور سنگین قسم کے جرائم کو تحفظ فراہم ہونے کا باعث بنے گا۔ یہ موقف ہمارے مدعا کی بہترین دلیل ہے۔
 
2)۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر لاقانونیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ لاقانونیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بین الاقوامی جرائم جیسے جنگی جرائم، فوجی جارحیت، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے افراد اور ممالک کے خلاف کوئی قانونی کاروائی انجام نہ پا سکے اور اس کا نتیجہ بین الاقوامی معاشرے میں انارکی اور جنگل کا قانون حکمفرما ہو جانے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ذمہ داری بین الاقوامی فوجداری عدالت کے منشور میں ذکر ہوئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے اس معقول انسانی عمل کی مخالفت کی وجہ امریکی حکومت کی تسلط پسندانہ ذات کے علاوہ اس قانونی ادارے کی طاقت بڑھنے سے خوف بھی ہے کیونکہ خود امریکی حکمران بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔ تاریخ دنیا کے مختلف ممالک پر امریکہ کی فوجی جارحیت اور انسانیت کے خلاف جرائم سے بھری پڑی ہے۔
 
3)۔ اگرچہ بنجمن نیتن یاہو کی امریکہ میں موجودگی کے وقت ٹرمپ کی جانب سے آئی سی سی کے خلاف صدارتی آرڈیننس جاری کیے جانے کا مطلب صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات کی بھرپور اور غیر مشروط امریکی حمایت ہے لیکن یوں دکھائی دیتا ہے کہ بعض یورپی اور امریکہ کے اتحادی ممالک سمیت دنیا کے اکثر ممالک کی جانب سے نیتن یاہو اور یوآو گالانت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا خیر مقدم وائٹ ہاوس کی توقعات کے خلاف انجام پایا ہے۔ اس بات نے امریکہ کو غاصب صیہونی رژیم کا عالمی سطح پر مزید گوشہ نشین ہو جانے کی نسبت پریشان کر دیا ہے۔ تقریباً بیس سال پہلے آئی سی سی نے اس وقت کے صیہونی وزیراعظم ایریل شیرون پر صبرا اور شتیلا مہاجرین کیمپس میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ چلا کر صیہونی رژیم کا مجرمانہ چہرہ دنیا والوں کے سامنے عیاں کیا تھا۔ آج بھی عالمی رائے عامہ صیہونی حکمرانوں کی گرفتاری کے حق میں ہے لہذا ٹرمپ کا اقدام عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ایک ناکام کوشش ثابت ہو گی۔
 
4)۔ امریکہ عالمی فوجداری عدالت میں غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف عدالتی کاروائی سے خوفزدہ ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ خود بھی غزہ جنگ میں صیہونی حکمرانوں کے انسانیت کے خلاف جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ امریکہ نے صیہونی حکمرانوں کو فاسفورس بموں جیسے مہلک اور ممنوعہ ہتھیاروں سے لیس کیا جو جنیوا کنونشنز (1949ء) اور جنگ سے متعلق ہیگ کے قوانین کی روشنی میں ممنوعہ ہتھیار ہیں۔ یوں امریکہ نے صیہونی حکمرانوں کے مجرمانہ اقدامات میں براہ راست شراکت انجام دی ہے۔ لہذا بین الاقوامی فوجداری عدالت میں صیہونی رژیم کے خلاف جاری عدالتی کاروائی میں خود امریکہ بھی ملزم اور شریک جرم ہے اور امریکی حکمرانوں کو بھی سزا سنائے جانے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے خلاف امریکی اقدامات اس تناظر میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
5)۔ آئی سی سی کے علاوہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں بھی جنوبی افریقہ کی مدعیت میں صیہونی حکمرانوں کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔ یہ مقدمہ 1948ء میں اقوام متحدہ کے منظور شدہ نسل کشی کنونشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں بھی اب تک عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم کے خلاف تین فیصلے جاری کر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں صیہونی حکمرانوں کو غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت انصاف کے سخت فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لہذا امریکی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا ایک مقصد عالمی عدالت انصاف اور اس کے پندرہ ججوں پر دباو ڈالنا ہے۔ لیکن ماضی کے تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ دباو بے سود ثابت ہو گا اور یہ اقدامات صرف امریکہ کے قانونی زوال میں مزید شدت کا باعث بنیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فوجداری عدالت کے خلاف میں صیہونی حکمرانوں صیہونی حکمرانوں کے عالمی عدالت انصاف غاصب صیہونی رژیم مجرمانہ اقدامات انسانیت کے خلاف عدالتی کاروائی صیہونی رژیم کے قانونی زوال آئی سی سی کے حکمرانوں کو امریکی صدر کی جانب سے امریکہ کی نیتن یاہو امریکہ کے یہ اقدام ثابت ہو میں بھی جانے کا اور اس

پڑھیں:

ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے ہارورڈ یونیورسٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع اس وقت شروع ہوا جب یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مطالبات کی فہرست مسترد کر دی یہ مقدمہ بھی اسی تنازعے کا تسلسل ہے.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے انکار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی کو دی جانے 2.

(جاری ہے)

2 ارب ڈالرز کی فنڈنگ منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی یونیورسٹی کو حصل ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر کی جانب سے یونیورسٹی کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ حکومتی مداخلت کے اثرات دیرپا اورشدید ہوں گے بعد ازاںوائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہارورڈ جیسے اداروں کو کچھ کیے بغیر ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ملنے والی وفاقی امداد بند ہونے جا رہی ہے.

وائٹ ہاﺅس کے ترجمان ہیریسن فیلڈز کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے فنڈز ایک استحقاق ہے اور ہارورڈ اس تک رسائی کے لیے درکار بنیادی شرائط پورے کرنے میں ناکام رہا ہے ہارورڈ کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز منجمد کیے جانے کے نتیجے میں بچوں میں کینسر، الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں پر کی جانے والی اہم تحقیقات پر اثر پڑے گا.

وفاقی عدالت میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے حالیہ ہفتوں میں، وفاقی حکومت نے ایسی اہم فنڈنگ اورپارٹنرشپس کو نشانہ بنایا ہے جن کے ذریعے اہم تحقیقات ممکن ہو پاتی ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا فنڈز روکنے کا مقصد ہارورڈ میں تعلیمی فیصلہ سازی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے. ہارورڈ واحد یونیورسٹی نہیں جس کی حکومت نے امداد روکی ہے ٹرمپ انتظامیہ نے کارنل یونیورسٹی کو دی جانے والی ایک ارب ڈالرز جبکہ براﺅن یونیورسٹی کی 51 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ بھی روک دی ہے . دوسری جانب کولمبیا یونیورسٹی جو گزشتہ سال تک فلسطین حامی مظاہروں کا گڑھ سمجھی جاتی تھی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کے وفاقی فنڈز روکے جانے کی دھمکی کے بعد حکومت کے کچھ مطالبات مان لیے ہیں.

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈنگ روکنے کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا
  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج پر امریکہ میں قید خلیل، نومولود بیٹے کو نہ دیکھ سکے
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ