میری ذاتی آزادی اور حقوق کی خلاف ورزی کو بند کیا جائے، میرواعط عمر فاروق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بطور میرواعظ جس کے فرائض میں دینی، ملی اور سیاسی ذمہ داریاں شامل ہیں اپنی استطاعت کے مطابق انہیں نبھانے کی کوشش کی ہے اور مسائل کے حل کیلئے پُرامن بات چیت کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنہیں حکام نے ایک بار پھر اپنی رہائشگاہ میں نظربند کر کے ان کی منصبی اور مذہبی سرگرمیوں پر قدغن عائد کی ہے، نے کہا ہے کہ یہ بات قابلِ مذمت ہے کہ مجھے بار بار جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کل شبِ برات کے بابرکت موقع پر نہ صرف مجھے گھر میں نظربند کیا گیا بلکہ جامع مسجد کو بھی زبردستی بند کر دیا گیا اور لوگوں کو وہاں جمع ہونے سے روکا گیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بطور میرواعظ جس کے فرائض میں دینی، ملی اور سیاسی ذمہ داریاں شامل ہیں اپنی استطاعت کے مطابق انہیں نبھانے کی کوشش کی ہے اور مسائل کے حل کے لئے پُرامن بات چیت کی وکالت کی ہے جو میں انشاء اللہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر جو جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لئے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے، اس کی آئے روز بندش نہ صرف پوری آبادی کے لئے شدید تکلیف دہ ہے بلکہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچتی ہے جو خصوصیت سے جمعۃ المبارک کے دن دور دراز علاقوں سے وہاں خطبہ سننے کے لئے آتے ہیں خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ یہاں حالات کے معمول پر آنے کے بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں۔
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے میرے اردگرد سخت سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے اور مجھے بتایا جارہا ہے کہ میری زندگی کو شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا آنا جانا حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب انہوں نے مجھے اتنی زیادہ سیکورٹی فراہم کی ہے تو پھر مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔ کیا وہ لوگ جنہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں اور جنہیں سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، کیا وہ کہیں آ جا نہیں سکتے اور کیا انہیں بھی نظر بند کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا "میں حکام کے اس عجیب و غریب تضاد کو سمجھنے سے قاصر ہوں"۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ میں ایک بار پھر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری ذاتی آزادی اور حقوق کی اس خلاف ورزی کو بند کریں اور مجھے جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے نہ روکیں۔ یہ میرے لئے اور ان ہزاروں لوگوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے جو وہاں قال اللہ وقال الرسول (ص) سننے کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جامع مسجد سرینگر جو جموں و کشمیر کے مسلمانوں کا ایک مذہبی اور روحانی مرکز ہے کو بند کرنے سے باز رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ میں عمر فاروق نے انہوں نے کہا کے لئے
پڑھیں:
وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں وہیں حقیقی زندگی میں بھی ایک شاہانہ زندگی گزارتے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین سہولیات ان کی دسترس میں ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ مشہور شخصیات کے پاس نجی طیارے بھی ہیں جو ان کی پرتعیش زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔
شاہ رخ خان، سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، امیتابھ بچن، اور اجے دیوگن ان ستاروں میں شامل ہیں جن کے پاس ذاتی طیارے ہیں۔ یہ طیارے وہ تعطیلات، فلموں کی شوٹنگ یا پروموشنز کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے وہ اپنے مصروف شیڈول کو با آسانی مینج کر لیتے ہیں۔
شاہ رخ خان:ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے پاس گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے، جسے وہ اکثر خاندانی تعطیلات یا فلمی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 61.5 ملین ڈالر (یعنی 500 کروڑ روپے سے زائد) ہے۔
سیف علی خان:شاہ رخ خان کی طرح، سیف علی خان کے پاس بھی گلف اسٹریم G550 نجی طیارہ ہے۔ وہ اس 61.5 ملین ڈالر مالیت کے پرتعیش طیارے کو ذاتی اور خاندانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے پاس ہاکر 800 طیارہ ہے، جو 6 سیٹوں پر مشتمل ہے۔ وہ اکثر اس طیارے میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ اس طیارے کی قیمت تقریباً 85 کروڑ روپے ہے۔
ہرتیک روشن:پریانکا چوپڑا کی طرح ہرتیک روشن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جسے وہ خاندانی یا پیشہ ورانہ سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔
امیتابھ بچن:میگا اسٹار امیتابھ بچن بومبارڈیئر چیلنجر 300 کے مالک ہیں، جس میں 10 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ان کے طیارے کی مالیت تقریباً 260 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
اجے دیوگن:اجے دیوگن کے پاس بھی ہاکر 800 نجی طیارہ ہے، جو چھ سیٹوں پر مشتمل ہے۔ اس طیارے کی قیمت بھی 85 کروڑ روپے ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اجے دیوگن ان اولین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نجی طیارہ خریدا تھا۔
یہ سب طیارے ان ستاروں کی پرتعیش اور مصروف زندگی کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے وہ نہ صرف آرام دہ سفر کرتے ہیں بلکہ وقت کی بچت بھی کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اجے دیوگن امیتابھ بچن بالی ووڈ پرائیوٹ جیٹ پریانکا چوپڑا سیف علی خان شاہ رخ خان ہرتیک روشن