کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کردی، دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈمپرز صرف رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گے جبکہ واٹر ٹینکر اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور کیمیکل سمیت دیگر مخصوص اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی، جس کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 14 فروری سے 13 اپریل تک ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک صرف رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکے گا۔ کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کے لیے تین مخصوص روٹس بھی مقرر کر دیئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈمپرز صرف رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گے جبکہ واٹر ٹینکر اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور کیمیکل سمیت دیگر مخصوص اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔ کمشنر کراچی نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ فیصلہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمشنر کراچی نے
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن---فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔
کراچی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے...
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔