عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کی فلم ’میلہ‘ کے ہدایتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوئنکل سے پہلے اس فلم کیلئے کاجول کو آفر دی تھی جس کو اداکارہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میلہ کے ہدایتکار دھرمیش درشن نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم کیلئے اداکارہ کاجول نے عامر خان کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اداکارہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کاجول ایک ون ٹیک اداکار ہیں جبکہ عامر ہر شاٹ کو کئی مرتبہ دہراتے ہیں اور کئی ری ٹیک لیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے تاہم کاجول اس میں مطمئین نہیں تھیں۔

دھرمیش نے بتایا کہ جب کاجول نے عامر خان کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کیا اس کے بعد اس میں ٹوئنکل کھنہ نے کام کیا جو ان کی آخری فلم تھی۔ میلہ فلم کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق سوال پر ہدایتکار کا کہنا تھا کہ عامر خان کی وجہ اس فلم میں خود سے زیادہ اپنے بھائی فیصل خان کے ڈیبیو پر تھی۔ 

اس فلم نے صرف 25 سے 28 کروڑ کمائے جبکہ کاجول کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور وہ اپنے تحفظات کے باعث ایک فلاپ فلم کرنے سے بچ گئیں۔ تاہم اس کے بعد کاجول نے 2007 میں عامر خان کے ساتھ فلم ’فنا‘ میں کام کیا جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے انکار کاجول نے کی وجہ

پڑھیں:

پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • ہانیہ عامر کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ انسان کو ایسا ہونا چاہیے: کومل میر
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی