یاسمین راشد ، سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
ادارہ شماریات کی مہنگائی کے اعدادوشمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن نے مقدمات درج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی، عدالتی اہلکار کچھ دیر میں سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کریں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج چھٹی پر ہیں اور اس حوالے سے تمام بڑے ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔
جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کرنا تھی، جس میں دو اہم گواہان، مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک مقدمہ میں 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں، جبکہ جرح کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔