سینیٹ اجلاس: شیری رحمن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجا اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی چاہیے۔

اپوزیشن اراکین نے ایوان میں مائیک نہ ملنے پر احتجاج کیا جس پر اپوزیشن کے شور شرابے پر کورم کی نشاندہی کی گئی، سینیٹ میں کورم نا مکمل ہونے پر اجلاس پیر شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز میڈیا گیلری پہنچے جس میں سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر، عون عباس بپی، راجہ ناصرعباس اور دیگر سینیٹرز شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہمایوں مہمند

پڑھیں:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کر لیا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے وزرا اور مشیروں کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل بروز منگل طلب کر لیا گیا، صدرآصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ اجلاس طلب کیا۔سینیٹ کا اجلاس منگل کی سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا اور مشیروں کو احکامات جاری کر دیے ہیں، وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاسوں کے دوران سرکاری ذمہ داریاں چیمبرز میں ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سنیں اورقومی اسمبلی اجلاس کے دوران کورم ٹوٹنے سے بچاو کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایوان بالا کا اجلاس آج ہوگا 
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی 
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ