پولیس کاویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8 خواتین سمیت 15 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہالی روڈ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر