Jasarat News:
2025-04-22@14:27:00 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے نمایاں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

مٹی کے  تیل میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو 16 فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔

خیال رہےکہ  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں 83.

40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر

پڑھیں:

سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6944 اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ کینال منصوبے کیخلاف دھرنے، پنجاب اور سندھ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • سندھ اور پنجاب میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان