گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی ہے: جج اسلام آباد ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کراناپڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کسی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی، اپنے کام سے عہدے ملے، جج بننے کے لیے بھی کبھی کسی کو سفارش کا نہیں کہا، پھٹے سے وکالت شروع کرکے ہائیکورٹ کاجج بنا اورپھرکنفرم ہوا۔جسٹس طارق جہانگیری کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا بھی غیر قانونی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر کیس؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز ٹرانسفر کیس میں رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمع کروائے جواب میں کہا گیا کہ سیکرٹری قانون کا جسٹس خادم سومرو کے تبادلے سے متعلق خط موصول ہوا، سیکرٹری قانون کا خط چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پیش کیا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی منظوری سے سیکرٹری قانون کو آگاہ کیا، سیکریٹری قانون نے جسٹس خادم سومرو کی رضامندی کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے جواب کے ہمراہ متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروا دیں جس میں تبادلے سے متعلق ہونے والی خط و کتابت اور نوٹیفکیشنز شامل ہیں۔
لاہورہائیکورٹ میں خود سوزی کرنیوالے ملازم کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے ادائیگی کردی
مزید :