ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبے پر شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات میں اضافہ کردیا۔
مختلف ایسوسی ایشنوں کے ٹرانسپورٹرز نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی جس میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال اور انہیں ملکر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ٹرانسپورٹ وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ خان محسود، ملک یاسین نیازی، جان عالم محسود، حاجی عمردراز باجوڑی، عبدالحمد بنگش، حاجی طور خان، سردار سلامت، کفیل خان شامل تھے۔
ملاقات میں کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن، ڈمپر ایسوسی ایشن، سندھ گڈز ٹرک ٹریلر اونرز ایسوسی ایشن اور واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلے کے مخصوص اوقات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے پریشانی سے متعلق آگاہ کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکاء کو حکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی، جس سے انہیں آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز کو سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے داخلے کے اوقات میں اضافے کا یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے اور آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایک چھوٹا قدم ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے، یہ ضروری ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز، بشمول دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیاں، اپنے گاڑیوں کو سندھ میں رجسٹر کرائیں اور ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ٹریفک میں خلل ڈالیں، عوامی پریشانی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ ہمیں کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹریفک کو روکے جانے جیسے عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں کیونکہ ان مسائل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ داخلے کے اوقات میں اضافے سے ہمارے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے حکومتی فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے اوقات میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک میں موسم گرما سے قبل ہی گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جب کہ کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارد کیا گیا ہے۔
پنجاب میں شدید گرمی اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ چھٹیاں یکم جون ہی سے شروع کی جائیں، تاہم ہیٹ ویو کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے باوجود تعطیلات کے لیے سالانہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی تاریخ تجویز کی ہے، تاہم موسم کی شدت میں اضافے کی صورت میں قبل از وقت چھٹیوں کا فیصلہ بھی خارج از امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ تعطیلات یکم جون سے شروع کی جائیں۔ حتمی منظوری مریم نواز دیں گی، جس میں گرمی کی شدت اور متعلقہ ماہرین کی پیش گوئی کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے اپریل کے آغاز میں اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی کی تھی اور یہ نیا شیڈول 7 اپریل سے نافذ ہے جو 15 اکتوبر تک لاگو رہے گا۔ اب اسکول صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں جبکہ بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹ کے لحاظ سے مختلف رکھے گئے ہیں۔
اگرچہ اسکولوں کے اوقات میں نرمی کی گئی ہے، مگر والدین کی بڑی تعداد شدید گرمی میں بچوں کی صحت کے حوالے سے تحفظات رکھتی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کرے تاکہ بچوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے، وزیر قانون سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی انتقال کرگئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی اسرائیلی فوج نے فلسطینی امدادی کارکنوں کی ہلاکت کو پیشہ ورانہ ناکامی قرار دیدیا، ڈپٹی کمانڈربرطرف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم