Jang News:
2025-04-22@07:39:32 GMT

سینیٹ: سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت کیلئے قرارداد پیش

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

سینیٹ: سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت کیلئے قرارداد پیش

—فائل فوٹو

سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت سے متعلق قرار داد سینیٹ میں پیش کر دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ پرامن جلسے اور ریلیز منعقد کریں۔

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے سلیکٹیو طور  پر جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت ملک میں بغیر تفریق کے جلسے کی اجازت دے۔

سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور

سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے کہ وہ جلسہ کریں، ہم صوبائی حکومتوں کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کے الفاظ سیاسی جماعت کی بجائے جنرل ہونے چاہئیں، اس میں تھوڑی نرمی لائی جائے، ہم کہیں کہ صوبائی حکومت کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ پُر امن جلسہ اور  ریلیز کی اجازت دے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی جماعتوں پر تو پابندی نہیں لیکن پی ٹی آئی پر ہے۔

شیری رحمٰن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر قرارداد تیار کر لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں نے کہا کہ کی اجازت

پڑھیں:

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے تحریک انصاف میں سب سے رابطہ ہے، اندر کے اختلافات کی خبریں باہر نہیں آنی چاہئیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، حکومت اپوزیشن کو ساتھ بٹھا کر مذاکرات کرے، یہ پاکستان کیلئے ضروری ہے، کسی کو یقین نہیں موجودہ حکومت مدت پوری کرسکے گی.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پی ٹی آئی میں رابطہ سب سے ہے لیکن مجھے سیاست نہیں کرنی، تحریک انصاف کے اختلافات میڈیا میں آرہے ہیں، مخالفانہ ٹویٹس ہورہی ہیں، یہ سب نہیں ہونا چاہئے، پارٹی کے اندرونی اختلافات باہر نہیں آنے چاہئیں. انہوں نے کہا کہ ڈیل کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، مسائل کا حل مذاکرات ہی سے نکلے گا، ملکی مسائل پارلیمان میں حل کیے جانے چاہئیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں اسد عمر نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کو ساتھ بٹھاکر مذاکرات کرے، پاکستان کیلئے یہ ضروری ہے، ملک میں کسی کو یقین نہیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی.

متعلقہ مضامین

  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • سینیٹ: خالی نشست کیلئے 4 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر