لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔
نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت کیلئے اب ہفتے کے روز بھی صبح 8:30 تا 4:30 بجے شناختی کارڈ اور دیگردستاویزات کی تجدید و اجراء کا آغاز کردیں گے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ نادرا لاہور ریجن میں 3نادرا میگاسنٹرز کے علاوہ تحصیل لیول پر 12نادرا مراکز پہلے ہی ہفتہ میں 6روز رجسٹریشن خدمات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں۔ جبکہ نادرا میگاسنٹرایجرٹن روڈلاہور اور نادرا میگاسنٹرگوجرانوالہ ہفتے میں 7روز 24گھنٹے عوام الناس کو قومی رجسٹریشن کی خدمات شب و روز فراہم کررہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نادرا لاہور ریجن نادرا مراکز
پڑھیں:
لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت معلوم کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اورعمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ لاہور کے علاوہ پشاور میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
مزید :