1 ارب 28 کروڑ میں فروخت ہونے والی گائے نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40 بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔
نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریباً 1,101 کلو گرام ہے جو کہ اسی نیلور نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔
گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں ’چیمپئن آف دی ورلڈ‘ مقابلے میں مس ساؤتھ امریکا بھی جیتا۔ یہ مویشیوں کے لیے مس یونیورس کے مقابلے کی طرح ہے۔
ویاتینا کے غیر معمولی پٹھوں کی ساخت اور نادر جینیاتی نسب نے اس کے عالمی امتیاز اور ریکارڈ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت، نیٹکو میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
منٰیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس امر پر زور دیا کہ شفافیت، جوابدہی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط عوامی اعتماد کی بحالی اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو نے آج نیٹکو ہیڈکوارٹرز گلگت میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میر وقار کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں دونوں فریقین نے نیٹکو میں بدعنوانی، وسائل کے ناجائز استعمال اور خردبرد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے معاملات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لینے پر اتفاق کیا گیا۔ منٰیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے اس امر پر زور دیا کہ شفافیت، جوابدہی اور ادارہ جاتی نظم و ضبط عوامی اعتماد کی بحالی اور ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری جانچ پڑتال کے دوران سامنے آنے والے تمام کیسز کو پوری قوت کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ذمہ دار افراد کو بلا امتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔