اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کی گاڑیوں پر “ایڈووکیٹ” لکھنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے وکلا کو نصیحت  کی کہ قانون کی بالادستی ہر کسی کے لیے یکساں ہونی چاہیے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اکثر وکلا مکمل تیاری کے بغیر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، جو کہ ایک افسوسناک رویہ ہے،جب ہمیں ہائیکورٹ کا کیس ملتا تھا تو ساری رات اس کی تیاری کرتے تھے،  وکلا کو چاہیے کہ وہ مقدمات کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہوں تاکہ انصاف کی فراہمی بہتر ہو۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری  کاکہنا تھا کہ “وکالت کا آغاز ایک پھٹے سے کیا، آج ہائیکورٹ کا جج ہوں، وکالت کی شروعات انتہائی سادہ اور مشکل حالات میں کی۔

انہوں نے مزید کہامیں نے کسی بھی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی،اپنی محنت اور ایمانداری کی وجہ سے ہائیکورٹ کا جج بنا اور کنفرم ہوا،جج بننے کے لیے بھی کسی کی سفارش نہیں لی بلکہ اپنے کام کے ذریعے پہچان بنائی۔

جسٹس طارق جہانگیری نے واضح الفاظ میں کہا کہ وکلا کو اپنی گاڑیوں پر “ایڈووکیٹ” لکھنے کا کوئی قانونی حق نہیں،گاڑیوں پر خصوصی نمبر پلیٹس قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں،قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی غیر ضروری استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اچانک ہونے والی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آٹو گلاس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ژالہ باری بغیر کسی پیشگی وارننگ کے آئی، اور اس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے، چھتیں اور سائیڈ مرر ٹوٹ گئے۔ شہری بڑی تعداد میں گاڑیوں کے شیشے اور دیگر متاثرہ پرزے تبدیل کرانے کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم بیشتر مارکیٹوں میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔

راولپنڈی کے دکانداروں کے مطابق ان کے پاس اسٹینڈرڈ وِنڈ اسکرینز مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، جبکہ قیمتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ عام دنوں میں 15 ہزار روپے میں ملنے والا وِنڈ اسکرین اب 35 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے — وہ بھی اگر دستیاب ہو۔

چھوٹے شیشے، جو پہلے 100 سے 200 روپے میں دستیاب ہوتے تھے، اب 1,000 روپے تک جا پہنچے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے بعد سے دکانوں پر خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھنے کو ملا ہے، جو عام دنوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ بہت سی دکانیں اسٹاک ختم ہونے کے باعث مزید آرڈر لینے سے قاصر ہیں، جبکہ سپلائرز نے عارضی طور پر آرڈر لینا بند کر دیا ہے۔

صدر بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف نایاب یا مہنگی گاڑیوں کے شیشے ہی دستیاب ہیں، اور ان کی قیمتوں میں بھی حالیہ دنوں میں 10 سے 15 ہزار روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

شہری شدید گرمی کے بعد ژالہ باری کو موسم کی ایک غیر متوقع تبدیلی قرار دے رہے ہیں، لیکن اس کے بعد پیدا ہونے والے مالی دباؤ سے سخت نالاں نظر آتے ہیں۔

شہریوں کو مارکیٹ میں ونڈ اسکرین کی عدم دستیابی اور زائد قیمتوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مارکیٹ میں گاڑیوں کے مطلوبہ سامان کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اس صورت حال میں ژالہ باری کے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سستی وینڈ اسکرین کی فراہمی کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کررہے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کی سمری منظوری کی حیران کن سپیڈ، صرف ایک دن میں 8 سرکاری کام ہوئے
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی 
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ