Express News:
2025-04-22@07:42:57 GMT

دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کی فہرست جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

فوربس نے حال ہی میں دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

ذیل میں درج 10 غریب ترین ممالک کی فہرست میں اکثر ممالک کا تعلق افریقہ کے خطے سے ہے۔

1) سوڈان: سب سے پہلے نمبر پر چھوٹا افریقی ملک سوڈان ہے جسکی کل جی ڈی پی 29.99 ارب ڈالر ہے اور آبادی 11.1 ملین (1.1 کروڑ) ہے۔

2) برونڈی: مشرقی افریقہ میں ایک چھوٹی سا لینڈ لاکڈ ملک برونڈی کی کل جی ڈی پی 2.

15 ارب ڈالر ہے جس کی آبادی 13,459,236 ہے۔

3) وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر): سی اے آر دنیا کا تیسرا غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک کی کل جی ڈی پی 3.03 ارب ڈالر ہے اور آبادی 5,849,358 ہے۔

4) ملاوی: ملاوی دنیا کا چوتھا غریب ترین ملک ہے۔ 21,390,465 افراد کی آبادی کے لیے اس کا جی ڈی پی 10.78 ارب ڈالر ہے۔

5) موزمبیق: موزمبیق، ایک سابق پرتگالی کالونی کی جی ڈی پی 24.55 ارب ڈالر اور آبادی 34,497,736 ہے۔

6) صومالیہ: اس ملک میں 19,009,151 کی آبادی کے لیے جی ڈی پی محض 13.89 ارب ڈالر ہے۔

7) کانگو: اس کی کل جی ڈی پی 79.24 ارب ڈالرز اور آبادی 104,354,615 ہے۔ کانگو شدید معاشی بحران سے نبرد آزما ہے، تقریباً 62 فیصد کانگو کے باشندے 180 روپے یومیہ سے کم پر زندہ رہتے ہیں۔

8) لائبیریا: یہ مغربی افریقی ملک، جس کی آبادی 5,492,486 ہے، دنیا کا آٹھواں غریب ترین ملک ہے۔ اس کی کل جی ڈی پی صرف 5.05 ارب ڈالر ہے۔

9) یمن: ایران کا قریبی اتحادی، یمن 16.22 ارب ڈالر کی جی ڈی پی اور تقریباً 34.4 ملین کی آبادی کے ساتھ کرہ ارض کا نواں غریب ترین ملک ہے۔

10) ماڈاگیسکر: جزیرہ نما ملک ماڈاگیسکر دنیا کا 10 واں غریب ترین ملک ہے، جس کی 30.3 ملین کی آبادی کے لیے 18.1 ارب ڈالر کی جی ڈی پی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: غریب ترین ملک ہے ارب ڈالر ہے کی آبادی کے اور آبادی دنیا کا

پڑھیں:

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56  فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھنا چاہیے: شافع حسین
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • ٹیرف کے طوفان  میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے