سعودی سفارتخانہ پاکستان میں ریڈیو کا عالمی منایا گیا،میڈیا اتاشی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سعودی سفارتخانہ پاکستان میں ریڈیو کا عالمی منایا گیا،میڈیا اتاشی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
– اسلام آباد(سب نیوز)سعودی سفارتخانے نے گزشتہ رو ز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنےاکاؤنٹ سے عالمی یومِ ریڈیو کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ یہ دن ہر سال 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل بن عبدالعزیزؒ کے کراچی ریڈیو اسٹیشن کے دورے کی تاریخی تصاویر اور معلومات شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ کانٹینٹ سعودی سفارتخانے کے میڈیا اتاشی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے تاکہ دونوں برادر ممالک، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی مواقع اور تعلقات کو اجاگر کیا جا سکے۔
میڈیا اتاشی کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس طرح کے تاریخی مواقع پر مواد کی اشاعت کا مقصد دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خادمِ حرمین شریفین کے سفارتخانے کی دلچسپی ان امور پر مرکوز ہے جو پاکستان کے لیے اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سعودی عرب کے ساتھ تاریخی روابط اور اہم شخصیات کے ذریعے جوڑنا مقصود ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میڈیا اتاشی
پڑھیں:
شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے
حکیم الامت، مفکرپاکستان اور شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا یوم وفات پورے عقیدت واحترام سے آج منایا جارہا ہے۔علامہ اقبال کے یوم وفات پرصدر مملکت نے ان کی سیاسی اور فکری خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہمیں اپنی زندگی میں پیغامِ اقبال پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پرپہنچاسکتےہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہےتاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ علامہ اقبال نے 21 اپریل 1938 کو 61 سال کی عمر میں وفات پائی تھی۔