قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سےپہلے گورنر اور وزیراعلیٰ کی ملاقات۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10 منٹ تک رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا جگت بازی کرتے رہے۔
گورنر نے وزیراعلیٰ سے مذاق میں سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کیا ہورہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا، ان سے ہمدردی ہے۔ پشاور: پھر وہ کہنے لگے کہ وزیراعلیٰ صاحب! آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟
اس دوران وزیراعلیٰ غیرمعمولی طور پر مسکراتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلی علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا‘جسٹس منیب اخترنے حلف لیا
اسلام آباد (این این آئی)جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورت کے کئی ججز ، اٹارنی جنرل، آف پاکستان اور دیگر اہم قانون دان شریک ہوئے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔