سیہون کے قریب 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جامشورو کے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ کار ڈرائیو کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
جام شورو کے علاقے تھانہ بولا خان کے قریب مسافر گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ایس ایس پی جامشورو کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گئے۔ باقی زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش
ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری کے مطابق حادثہ تونگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گاڑی کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ بدقسمت گاڑی بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
المناک حادثہ تھانہ بولا خان جام شورو ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری مسافر گاڑی