مجھے کیوں نکالا؛شیرافضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے سوال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے ایسا سوال کر دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کا چٹکلا چھوڑ دیا،سپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہاکہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔
شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے لگ گئے،شیر افضل مروت کے جواب پر حکومتی ارکان کے قہقہے جبکہ پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔
سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز نے حلف اٹھا لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی فلمی دنیا کی مقبول ترین جوڑی ہے جس نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور بازیگر جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔
معروف فلم ساز منصور خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جوش‘‘ میں شاہ رخ خان کی بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا گیا تھا۔
’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے منصور خان نے فلم جوش میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف عامر خان بلکہ کاجول نے بھی انکار کردیا تھا۔
فلم ساز منصور خان نے بتایا کہ فلم ’’جوش‘‘ کے لیے شاہ رخ کی بہن کا کردار کاجول کو دیا گیا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ایشوریہ رائے کو دیا گیا.
فلم جوش میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار راہول شرما کے لیے منصور خان نے عامر خان کا انتخاب کیا تھا لیکن جب انھیں پتا چلا کہ مرکزی کردار شاہ رخ کے پاس ہے تو وہ پیچھے ہٹ گئے تھے۔
فلم ساز منصور خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انھوں نے شاہ رخ کی جگہ سلمان خان کو بھی میکس کے کردار کی پیشکش کی تھی لیکن اُن دنوں سلمان خان ایشوریہ رائے کو پسند کرتے تھے اور اس فلم میں انھیں اپنی بہن کا کردار ادا کرتے نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu