سیہون کے قریب 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2 کاروں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے زخمی اورجاں بحق افراد کی لاشیں مانجھند اسپتال منتقل کردی ہیں، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، حادثہ غلط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔
تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کیا جائے اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی
کراچی:شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔