ہرنائی: کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
گڈانی کے قریب سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کے دوران تقریباً 37 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔
یہ کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے مشترکہ طور پر کی جس کی تصدیق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 500 کلوگرام آئس (میتھم فیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط کی گئی منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا، جبکہ منشیات کی کھیپ ایک بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے بعد کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ اسمگل شدہ مال کو باضابطہ طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کی یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے اسمگلنگ کے خلاف غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے ہر صورت روکا جائے گا اور اس حوالے سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔