سپرم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ریفرنس آنے دیں، جب کچھ غلط نہیں کیا تو کیوں ڈریں؟ ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی۔ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا، اللہ مالک ہے۔

سپریم کورٹ میں نئے ججوں کی حلف برداری کی تقریب میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کہ حکومتی مشیر نے کہا ہے کہ 2 سینیئر ججز کیخلاف ریفرنس آسکتا ہے؟ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیا کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کر سکتے۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس : جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بائیکاٹ کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔ جو اصولی مؤقف ہے وہ ہمارا اپنا ہے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ آج کل کام نہیں کر رہے؟ اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائیٹ سے دیکھ لیں۔ دیکھ لیں ڈسپوزل ریٹ سب سے زیادہ کس کا ہے۔ دیکھ لیں سب سے زیادہ رپورٹیڈ فیصلے کس کے ہیں۔

قبل ازیں سپریم کورٹ میں 6 مستقل ججز اور ایک ایکٹنگ جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ریفرنس سپرم کورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس یحیی آفریدی ریفرنس سپرم کورٹ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوگی، جہاں جسٹس منیب اختر اُن سے حلف لیں گے۔

یہ پیش رفت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے باعث سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 20 اپریل کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والی ایس سی او عدالتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران، چیف جسٹس پاکستان چین کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کریں گے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ صرف چین تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اُن کی ایران اور ترکی کے اعلیٰ عدالتی حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ وہ ترکی کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس اور ان کا وفد 27 اپریل کو وطن واپس پہنچے گا۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس یحییٰ آفریدی پرسوں چین  کے دورے پر روانہ، جسٹس منصور  قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
  • جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے