سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور 1 قائم مقام جج نے حلف اٹھالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور 1 قائم مقام جج نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے احاطہ کے لان میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ نے مستقل جج کی حیثیت سےحلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:
مذکورہ 6 ججوں کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے عارضی جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل سمیت ججز کے اہلخانہ، پاکستان اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کا کہنا تھا کہ آئین کے دستور کے مطابق حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے راستوں کی غیر ضروری بندش کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حلف برداری سپریم کورٹ قائمقام جج مستقل جج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حلف برداری سپریم کورٹ سپریم کورٹ کے حلف برداری
پڑھیں:
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے
چیف جسٹس کا دورہ چین ، جسٹس منصور 22سے 26اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بائیس سے چھبیس اپریل تک اعلی عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وفد ایس سی او ممبر ممالک کے چیف جسٹسز کی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج لکی مروت نادیہ گل وزیر جائیں گی۔دورے کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔چیف جسٹس کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے ایرانی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔جسٹس شاہد وحید عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق اجلاس میں خطاب کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے بعد چیف جسٹس یحیی آفریدی ترکیہ جائیں گے جہاں وہ آئینی عدالت کی تریسٹھویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی کے دورے کے دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔سینئر ترین جج اکیس اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی وطن واپسی تک جسٹس منصور قائم مقام ہوں گے۔