یوسف گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ملتان (نیوز ڈیسک)ملتان کی مقامی عدالت نے چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کورونا وباءکے دوران حکومتی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس تھانہ چہلیک کو حکم دیاکہ ملزمان ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی‘ علی موسیٰ گیلانی‘ علی قاسم گیلانی اور ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی سمیت متعدد ضلعی عہدیداران و وکلا رہنماؤں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی ایک قابل، دیانتدار اور قانون و انصاف کے علمبردار جج تھے، ان کی عدالتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات عدالتی برادری اور ملک کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔