آرمی چیف آج ’گرین پاکستان انیشیٹو‘ کی مختلف سہولیات کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آرمی چیف اور وفاقی و صوبائی حکومت کی اہم شخصیات آج ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو( جی پی آئی) کی سہولیات کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی کے دورے سے جی پی آئی کے زرعی ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا۔
جی پی آئی کے تحت جاری زرعی منصوبوں اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور جی پی آئی کے ’سمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’تحقیقی سہولت مراکز‘ کا افتتاح کیا جائے گا۔ دورے کے دوران شرکا کو جی پی آئی کی زرعی ترقی سے متعلق اہم کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹیو کی کامیابی کےلیے صدر آصف زرداری کا صوبائی تعاون پر اظہار اطمینان
جی پی آئی کی جانب سےکارپوریٹ فارمنگ میں استعمال ہونے والی زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ زرعی شعبے کی ترقی و جدت سے آگاہی کے لیے حکومتی شخصیات ماڈل فارمز کے دورے بھی کریں گی۔ پیرووال اور مظفرگڑھ میں تیار کیے گئے ماڈل فارمز کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں سے آگاہی فراہم کریں گے۔
ایس آئی ایف سی اور جی پی آئی کی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے زرعی ترقی کا سفر جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’گرین پاکستان انیشیٹو‘ آرمی چیف آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیر اعلیٰ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گرین پاکستان انیشیٹو ا رمی چیف ا رمی چیف جنرل عاصم منیر وزیر اعلی پنجاب گرین پاکستان پاکستان ا ا رمی چیف جی پی آئی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے جڑی اسکیموں میں کمیونٹی کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔