اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے 6 مستقل ججز اور ایک قائمقام جج کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں پہلی بار عدالتی احاطے کے لان میں منعقد ہوئی، تمام سات ججز سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔

جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی ،جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس ہاشم کاکڑ  نے حلف اٹھایا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عارضی جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا،پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں سٹاربلے بازباہر ہوگئے

تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل نے شرکت کی، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کے عہدیداران اور سینئر وکلاء بھی تقریب میں شریک ہوئے، ججز کے اہلخانہ اور رفقا نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز اور مختلف ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے، تاہم مذکورہ ججز اور چیف جسٹسز کی جمعرات کو ہونے والی حلف برداری ایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ججز اور نے حلف

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا

فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں اپنے گھر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

 کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت تھی، تاہم کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

عابد حسین کے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری سماعت آج مقرر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: زیادتی کے کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • سپریم کورٹ: زیادتی کیس کے ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی
  • منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج،2 بار عمر قید کی سزا برقرار
  • سپریم کورٹ: قتل کے مجرم کی 2 بار عمر قید کی سزا برقرار، اپیل خارج
  • سپریم کورٹ،  قتل کے مجرم کی دُہری  سزا عمر قید برقرار
  • بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی انقلاب منچہ کے ترجمان پر فائرنگ کی مذمت
  • سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا
  • سپریم کورٹ میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، چیف جسٹس نے کیک کاٹا 
  • اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ،سپریم کورٹ بار کے صدر کیساتھ ملکر مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے کیک کاٹ رہے ہیں
  • سپریم کورٹ: متنازع ٹویٹ کیس، ایمان مزاری کیخلاف ٹرائل روکنے کا حکم