عمران خان سے رہنماؤں کی شکایات، پی ٹی آئی میں وکلا اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہو گیا، وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی آپس میں لڑائی ہے،علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔اس کے علاوہ اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔
نوازشریف اور شہبازشریف کی ممانی انتقال کر گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی علی امین
پڑھیں:
کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
دریائےسندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ وکلاء کا قومی شاہراہ ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ دھرنا کینالز منصوبے کی منسوخی کے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک جاری رہے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو ریلوے ٹریک کو بند کر دیں گے۔
دھرنے کے شرکاء سےخطاب میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ نئے کينال بنانا سندھ کے مستقبل کو داؤ پر لگانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دريائے سندھ کا راستہ روک کر ملک کی يکجہتی سے نہ کھيلا جائے۔
شکارپور میں بھی وکلا نے دور روز سے انڈس ہائی وے بائی پاس پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس سے سندھ پنجاب بلوچستان آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہے۔
دریں اثنا حیدر آباد، میہڑ اور ڈہرکی سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔