خیبر پختونخوا میں فورسز کی 5 مختلف کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خوارج مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، لکی مروت میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 خوارج مارے گئے، ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پُر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے 13 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز خوارج ہلاک ایس پی
پڑھیں:
دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ بلوچستان کے ضلع دکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دکی کے بی ایریا میں ڈبر پہاڑ کے مقام کیا گیا۔ جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹلیجنس بنیاد پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں ابتدائی طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئیں۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد کویٹہ روانہ کر دیا گیا۔