کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں تاریخ کے بڑے برفانی طوفان کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو گئے۔ کینیڈا میں طوفان کی وجہ سے 6 گھنٹوں میں20 انچ تک برف پڑ گئی،کینیڈا میں طوفان مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق کینیڈا میں 24 گھنٹوں میں 40 انچ تک برف پڑ سکتی ہے
،طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹ پر 500 فلائٹس منسوخ کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر اور سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ۔طوفان کے بعد اوٹاوا، ٹورانٹو اور منٹریال جیسے بڑے شہروں میں معاملات زندگی مفلوج ہو گئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کینیڈا میں
پڑھیں:
نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلیے اراضی خریدنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راچی(نمائندہ جسارت)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کے لیے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کردیے، کرائے کی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پرتعمیرہونے والے دفاتر میں منتقل کیاجائے گا۔ اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص اور مٹیاری میں کی جائے گی،دفاترکی منتقلی کا فیصلہ کرائے کی
عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے۔کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے، ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔