سابق ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کے ملک چھوڑنے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رشید سولنگی
پڑھیں:
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز۔ گندم کی کٹائی سے قبل ڈائریکٹر فارمز پنجاب سیڈ کارپوریشن ملک ندیم الحق اعوان اور عملہ نے اللہ عزوجل کے حضور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔(جاری ہے)
مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں گندم کی اعلی اقسام کے بیجوں کی خریداری کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ گندم بیج کی اعلی اور نئی اقسام کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسانوں کی محنت اور اللہ عزوجل کے فضل سے گندم کی بھرپور پیداوار ہوئی ہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن اپنے گرورز سے گندم کی خریداری کو یقینی بنائے گی اور زمینداروں کو طے شدہ نرخوں کے مطابق ادائیگیاں کرے گی۔