حافظ آباد،سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ نکہ میں پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری قمر جاوید گجر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قمر جاوید گجر ایڈووکیٹ نماز پڑھنے کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ صدر پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے، چوہدری قمر جاوید گجر نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 37 سے حصہ لیا تھا۔ وہ پنڈی بھٹیاں بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد  اور پنڈی بھٹیاں بار کے وکلاء نے چوہدری قمر جاوید گجر کے قتل کے سوگ میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قمر جاوید گجر

پڑھیں:

غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کے فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • کراچی: سٹی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری